تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وقف ترمیمی بل: محبوب نگر کے سینکڑوں مسلمانوں کا جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو اعتراضی ای امیل روانہ

محبوب نگر کی مختلف مساجد میں ملی محاذ کی جانب سے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو ای میل روانہ
سینکڑوں مسلمانوں نے اپنا اعتراضی ای میل روانہ کیا
محبوب نگر 6 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) مسلم پرسنل لاء کی اپیل پر آج بعد نماز جمعہ محبوب نگر میں ملی محاذ نے QR کوڈ اسکیانر کے زریعہ  شہر کی مختلف مساجد میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی برئے وقف ترمیمی بل کو اعتراضی ای میل روانہ کرنے کی مہم چلائی۔
جامعہ مسجد میں خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ کی قیادت میں  محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ عبدالرافع ذکی معتمد جامعہ مسجد، مرزا قدوس بیگ، حافظ ادریس سراجی، کو کنوینرس، عبداللہ سنی ایڈوکیٹ لیگل سیل، محمد نوراللہ خان، عابد محی الدین محمد معیز جائنٹ کنوینرس ، محمد عبدالعلیم صدیقی سینئر جرنلسٹ نے عوام کی رہنمائی کی، جبکہ مدینہ مسجد میں سید کلیم اللہ حسینی، موتی مسجد میں الیاس مجاہد قادری معتمد موتی مسجد، مسجد ریاض الجنہ میں شیخ غوث، ضمیر الدین، مسجد محمدی آمنہ (گول مسجد) میں محمد واجد، مسجد رئیسہ میں امیر نقشبندی و دیگر، مسجد مصطفے، مسجد سلیم امیر مرلو میں محمد ارشد علی  کو آپشن کونسلر  و دیگر، مسجد بطح ٹیچر کالونی میں نعیم عمران نے مصلیان کی رہنمائی کی۔
اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے  QR کوڈ اسکیانر کے توسط سے جائنٹ پارلیمانی کمیٹی برائے وقف ترمیمی بل 2024کو اپنے اعتراضی ای میل روانہ کئے۔خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، محمد تقی حسین تقی کنوینر ملی محاذ نے عوام سے بڑی تعداد میں استفادہ پر عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آئندہ بھی مختلف سطحوں پر یہ مہم جاری رہیگی.

متعلقہ مضامین

Back to top button