جرائم و حادثات

بنجارہ ہلز میں آئیس کریم میں شراب۔ محکمہ اکسائز کا آئیس کریم پارلرس پر دھاوا

شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف علاقہ بنجارہ ہلز میں آئیس کریم میں ویسکی ملاکر فروخت کی جارہی تھی۔ محکمہ ایکسائز کو اس بات کی اطلاع ملنے پر بنجارہ ہلز میں واقع آئیس کریم پارلرس میں چھاپہ مارتے ہوئے ویسکی ملاوٹ شدہ آئیس کریم پارلرس کا پتہ لگایا۔ اطلاع کے مطابق  آئس کریم بنانے والے 60 گرام آئس کریم منر 100 ملی لٹرا وہسکی ملارہے تھے۔ محکمہ اکسائز کے عہدیداروں نے پارلرس سے تقریباً 11.50 کلو گرام وہسکی آئس کریم ضبط کرتے ہوئے چند افراد کو گرفتار بھی کرلیاہے۔ حکام نے بچوں کو الکوحل پر مبنی مصںوعات کی فروخت پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button