’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی ہونے پر کنگنا رناوت افسردہ
ممبئی، 6 ستمبر: بالی ووڈ اداکارہ اور فلمساز کنگنا رناوت اپنی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کی تاریخ ملتوی ہونے پر بہت افسردہ ہیں۔
کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ تنازعات کے گھیرے میں ہے۔ اسے سنسر سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر فلم کے میکرس بامبے ہائی کورٹ پہنچے تھے، فلم کی ریلیز تقریباً 2 ہفتوں کے لئے رک گئی ہے۔ کنگنا کی اس فلم کو 6 ستمبر کو ریلیز ہونا تھا۔ عدالت نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ 18 ستمبر تک ‘ایمرجنسی’ کے سرٹیفکیٹ پر فیصلہ کرے۔
کنگنا رناوت ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی ہونے پر بہت افسردہ ہیں۔ کنگنا رناوت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ بھاری دل سے اعلان کرتی ہوں کہ میری ہدایت کردہ ایمرجنسی کو پوسٹ پونڈ کردیاگیا ہے، ہم اب بھی سنسربورڈ سے سرٹیفکیٹ کا انتظار کررہے ہیں، ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا، آپ کی انڈراسٹینڈنگ پیشنس کا شکریہ۔
قابل ذکر ہے کہ زی اسٹوڈیوز اور مانیکرنیکا فلمز کی پروڈیوس کردہ ‘ایمرجنسی’ ایمرجنسی پر مبنی فلم ہے۔
اس فلم میں کنگنا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی، فلم ‘ایمرجنسی’ میں کنگنا رناوت کے علاوہ انوپم کھیر، مہیما چودھری، ملند سومن، شریاس تلپڑے اور آنجہانی ستیش کوشک بھی مرکزی کرداروں میں ہیں۔