تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

دکن کے مشہور شاعر مولانا محمد ضیاء عرفان حسامی کا سانحہ ارتحال

سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں احاطہ درگاہ حضرات یوسفین ;231; میں تدفین
نماز جنازہ میں محمدمحمود علی سابق وزیر داخلہ‘ ‘محمداعظم علی ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ و دیگر کی شرکت

 

حیدرآباد ;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)دکن کے مشہور ومعروف استاذ شاعر حضرت مولانا محمد ضیاء عرفان حسامی کے جسد خاکی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں بہ دیدہ نم احاطہ درگاہ حضرات یوسفین میں سپرد لحد کردیاگیا ۔ نماز جنازہ آج بعدنماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ میں مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے پڑھائی ۔

مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی نے دعائے مغفرت کی ۔ نماز جنازہ میں شرکت اوراظہار تعزیت کرنے والوں میں خادم قوم وملت حضرت عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری‘جناب محمد محمود علی سابق وزیر داخلہ ورکن قانون سازکونسل بی آرایس ‘جناب محمد اعظم علی ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ ‘محمد فرقان احمدمنیجنگ ڈائریکٹر ٹی ٹی وی ‘جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا‘محمد صہیب غزالی انچارج آداب تلنگانہ وٹی ٹی وی‘امجد شاہ نوری بیوروچیف ٹی ٹی وی‘ جناب ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف‘ جناب فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ‘ مولانا خواجہ معز الدین اشرفی‘ جناب اطہر معین اسو سی ایٹ ایڈیٹر روزنامہ منصف ‘ جناب سید احمد جیلانی صحافی ‘ جناب محمد حاجی‘ جناب محمد ریاض‘ جناب محمد بشیر الدین ‘ جناب محمد شفیع قادری‘ پروفیسر مصطفی علی سروری ‘ جناب عابد عبدالواسع ‘ ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد‘ مولانا غوث محی الدین حسامی ‘ قاری محمد عبدالقیوم شاکر ‘ جناب محمد علی سلیم ( تعمیر ملت ) ‘ایف ایم سلیم ‘سید عظیم الدین مقبول‘جناب محمد طاہر رومانی ‘ ڈاکٹر عباس متقی ‘ جناب روَف خیر ‘جناب حلیم بابر ‘ جناب الحاج اکبر خان اکبر ‘ جناب نادر المسدوسی‘ جناب نوید جعفری ( شکاگو) ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری‘ جناب ظفر فاروقی ‘ جناب زاہد ہریانوی ‘ جناب مختار احمد فردین ‘ ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق ‘ جناب لطیف الدین لطیف ‘جناب فاروق عارفی ‘ جناب نور آفاقی‘ جناب نور الدین امیر‘ جناب وحید الدین ایڈوکیٹ ‘جناب محمد حْسام الدین ریاض ‘ جناب محمد امین الدین انصاری ( اردو نیوز جدہ )‘ جناب محمد حْسین قادری عارف کے علاوہ شعراکرام‘ علماء‘ مشاءخ اساتذہ ‘ صحافیوں اور دیگر معززین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ مولانا محمد ضیاء عرفان حسامی خلیفہ حضرت مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی ;231; ‘ساکن ریڈ ہلز حیدرآباد کابعمر70سال 4ستمبرچہارشنبہ کو انتقال ہوا ۔ مولانا ضیاء عرفان حسامی محکمہ سیول سپلائیز میں سینئر چیکنگ انسپکٹر کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ انہیں نعت گوئی کا بہت زیادہ شغف تھا ۔

آپ نے سینکڑوں نعتےہ اور سنجیدہ مشاعروں میں کلام پیش کیا ۔ شعراء برادری میں جناب ضیاء عرفان حسامی قدر منزلت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے ۔ فاتحہ سیوم 6ستمبرکو بعدنماز جمعہ شاہی مسجدباغ عامہ نامپلی میں مقررہے ۔ پسماندگان میں اہلےہ کے علاوہ تین فرزندان محمد حسان عرفان نیوز ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ وٹی ٹی وی‘انس عرفان‘سلمان عرفان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کےلئے فون ۔ 6304453113پر ربط پیدا کیاجاسکتاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button