حکومت مصنوعی ذہانت کے استعمال‘ تحقیق کے فروغ کےلئے پرعزم
اے آئی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کےلئے ہم تیار ہیں‘چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب
حکومت مصنوعی ذہانت کے استعمال‘ تحقیق کے فروغ کےلئے پرعزم
اے آئی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کےلئے ہم تیار ہیں‘چیف منسٹر ریونت ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔5ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس آج صبح ایچ آئی سی سی حیدرآباد میں شروع ہوئی۔ ریاستی حکومت اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی اور آئی ٹی کے وزیر ڈی سریدھربابو نے اس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت مصنوعی ذہانت کے استعمال، تحقیق کو فروغ دینے اور اے آئی ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومت تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اے آئی سٹی کے لوگو کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر مختلف شعبوں پر اے آئی کے اثرات اور تعلیم، زراعت، صحت اور صنعت جیسے شعبوں میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے والے اے آئی کے بارے میں علم جیسے کئی پہلوو¿ں پر اس موقع پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں ریاستی وزیر آئی ٹی ڈی سریدھربابونے کہا کہ ریاستی حکومت مصنوعی ذہانت کے استعمال اور اے آئی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقوں پر عمل کرتے ہوئے، اے آئی کے استعمال پر سخت کنٹرول کے نفاذ کی توقع ہے اور وہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کو مسلسل اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو اے آئی پر مبنی پاور بنایا جائے گا اور حیدرآباد میں اے آئی سٹی بہترین تحقیق اور تخلیقی ترغیب کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سٹی میں اے آئی اسکول آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے اس موقع پر اے آئی اختراعات اور نفاذ کے لیے ایک روڈ میپ جاری کیا ہے۔ ریاستی آئی ٹی کے خصوصی پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ اگلے 5 سالوں میں ایک کروڑ افرادکو اے آئی خدمات فراہم کی جائیں گی۔