بارش اور سیلاب سے تباہی ۔ مرکزکو تاحال رپورٹ کی عدم روانگی پر ہریش رائو کی شدید تنقید
حیدرآباد;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راءو نے شدید بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے خصوص میں رپورٹ کی تاحال مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)کو عدم روانگی پر کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کانگریس حکومت کی لاپرواہی کی شدید مذمت کی اور کہاکہ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ کے حصول کےلئے رپورٹس اہمیت کی حامل ہوتی ہیں ۔ تعجب خیز امر ےہ ہے کہ ایم ایچ اے کا مکتوب سیلاب سے متعلق صورتحال پر مبنی رپورٹ پیش کرنے میں کانگریس حکومت کی مکمل ناکامی کو بے نقاب کرتاہے ۔
سوشیل میڈیا پلیٹ فارم;88;پر ہریش راءو نے حکومت کی بے حسی اور سردمہری کی شدید مذمت کی اور کہاکہ حکومت امدادی فنڈس کی اجرائی میں تاخیر کررہی ہے جبکہ عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ کانگریس حکومت تلنگانہ عوام کی پریشانی پر چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ ےہ نہ صرف نا اہلی ہی نہیں ہے بلکہ ےہ عوام کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ اورخیانت ہے ۔
ہریش راءو نے پرزورانداز میں کہاکہ فی الفور اصلاحی اقدامات روبہ عمل لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں سرعت پیدا کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ضروری دستاویزات کو فی الفور داخل کیاجائے تاکہ امداد کے حصو ل میں سہولت ہوسکے ۔ ایم ایچ اے نے کہاہے کہ جون 2024 میں اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈس (ایس ڈی آرایف)کےلئے مختص 208,40کروڑ روپئے جاری نہیں کئے جاسکے کیوں کہ تلنگانہ حکومت موجودہ مالی سال کےلئے یوٹیلائزیشن سرٹیفیکٹ اور ریکویزیشن جمع کروانے میں ناکام رہی ہے ۔ دریں اثناء تلنگانہ اکاءونٹنٹ جنرل نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ایس ڈی آرایف فنڈس میں 1345,15کروڑر وپئے تا حال استعمال نہیں کئے گئے ہیں ۔