اوٹکور پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا انعقاد
اوٹکور پولیس اسٹیشن میں امن کمیٹی کا انعقاد
اوٹکور : 5/ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) اوٹکور مستقر پر آج پولیس اسٹیشن پر گنیش وسرجن کے پیش نظر اوٹکور سب انسپکٹر آف پولیس ایس۔کرشنم راجو کی زیر قیادت میں مستقر کے ہندو مسلم کمیٹی کے افراد کو طلب کرتے ہوٸے ایک امن کمیٹی منعقد کی گٸی۔اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوٸے جاوید عبداللہ جامع مسجد پنچ سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے گاٶں میں ہندو مسلم سب مل جل کر رہتے و بستے ہیں ان کے تہواروں میں ہم جاکر انہیں خوشی و مسرت کے ساتھ ملتے ہیں اور وہ ہمارے تہواروں میں ہم سے ملتے ہیں ہم سب ایک ہیں ہندو مسلم آپس میں بھاٸی بھاٸی ہیں۔
انہوں نے امن کمیٹی کے ذمہ داران سے درخواست کی کہ جامع مسجد کی بھر پور حفاظت کریں۔مسجد کی فجر کی اذان 5.15 سے لیکر 5.45 تک مسجد میں نماز پڑھنے کا وقت دیں اس کے بعد آپ وسرجن کو مسجد کے سامنے سے پار کراٸیں اور انہوں نے کہا مستقر میں جتنے بھی گنیش کی کمیٹیاں ہیں ہر کمیٹی چار افراد کو ذمہ داری دیں اور انہی سے ہماری مسجد کا حصہ پار کرانے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہٸے کہ ہماری ریاست تلنگانہ میں متحدہ ضلع محبوب نگر میں ہمارا گاٶں اوٹکور کا مقام بدنام ہوچکا ہے یہ بدنامگی کو دور کرنے کیلٸے آپ لوگ ہمارا بھرپور تعاون کریں تاکہ ہمارے گاٶں کا جو دھبا ہے وہ دور ہوجاٸے 2017 سے اب تک کوٸی بھی ایسا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ضمیر علی امرچنتہ نے کہا کہ مستقر کے عوام تو ایک دوسرے سے ہنسی خوشی سے ملتے ہیں۔
ہمارا گاٶں امن کا گہوارہ ہے اور انہوں نے پولیس انتظامیہ سے کہا کہ چند افراد جو حالت نشہ میں ہنگامہ فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان پر کڑی نظر رکھتے ہوٸے حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کی جاٸے۔اس موقع پر تحصیلدار ،ایم پی ڈی او بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ اوٹکور کو آنے کیلٸے ہر سرکاری ملازم گھبراتا ہے کیونکہ یہاں پر فساد ہوتا ہے جب ایک سرکاری ملازم یہاں اپنی خدمات کو انجام دیتا ہے تو تب اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ ہندو مسلم سب اچھے ہیں۔اور انہوں نے کہا گنیش وسرجن کے تعلق سے کہا کہ گنیش کو بٹھانے سے لیکر آخری وسرجن تک تمام تر انتظامات کٸے جاٸیں گے جیسے آبی سربراہی برقی سربراہی اہم راستوں پر برقی تار کی درستگی سڑک کی درست کرنے کیلٸے مرم ڈالا جاٸے گا اور تمام انتظامات کٸے جاٸیں گے۔ایس آٸی کرشنم راجو نے کہا کہ ہندو مسلم اپنے اپنے تہوار امن کے ساتھ مناٸیں۔ کہیں بھی کسی قسم کا فساد کرنے کا واقعہ رونما نہ ہو۔
ان افراد پر بھی نظر رکھی جاٸے گی جو دوسرے مقامات سے آکر غیر ضروری فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارواٸی کی جاٸے گی کسی کو بھی بخشا نہیں جاٸے گا قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ فراٸنڈلی پولیس کا برتاٶ کریں ہم بھی آپ سے دوستی کا برتاٶ کریں گے۔سابق سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی لکشمی ریڈی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب یہاں مل جل کر رہتے ہیں کوٸی ایک شرپسند ایسی حرکت کرتا ہے تو ہم سب کو اس میں ملوث ہونے کا الزام دیا جاتا ہے۔اور انہوں نے امن کمیٹی کے ذمہ داروں کو یقین دلایا کہ آٸندہ سے ہمارے مستقر میں گنیش وسرجن کے موقع پر کوٸی ناخوشگوار واقعہ ہونے نہیں دیں گے۔اس موقع پر مقبول احمد بڑے پیر صدر مسجد اہلحدیث ایکمینار محلہ بنڈہ،بال ریڈی،ناصرخان،شیخ سمیع،ویگنیشور ریڈی،جلال،لنگم،امجد،محمد فیاض اور دیگر موجود تھے۔