ہندوستان ؍ ملک کی خبریں
ایک درخت ماں کے نام’ مہم کے تحت 52 کروڑ پودے لگائے گئے
نئی دہلی، 03 ستمبر: ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم میں ملک بھر میں 52 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ یہ اطلاع منگل کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اس مہم کا آغاز کیا تھا۔
ریلیز میں مرکزی ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دی گئی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعوی کیا گیا ہے۔
وزیر ماحولیات نے اس پوسٹ میں کہا ہے کہ اس مہم کے تحت ملک بھر میں 52 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔
‘ایک پیڈ ما کے نام’ مہم کے آغاز پر وزیر اعظم نے ہر ایک سے اس پہل کے ذریعے رہنے کے لیے پائیدار ترقی اور ایک بہتر سیارے کی تخلیق میں اپنا رول ادا کرنے کی اپیل کی تھی