تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
شدید بارش کے پیش نظر ضلع عادل آباد کے اسکولوں اور کالجس کو 3/ستمبر کو تعطیل کا اعلان کلکٹر عادل آباد: راجرشی شاہ
عادل آباد 02/ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ نے صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری شدید بارش کے انتباہ کے پیش نظر ضلع کے تمام سرکاری اسکولوں، خانگی اسکولوں، کالجس اور رہائشی تعلیمی اداروں کو 3/ستمبر بروز منگل کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ طلباء کو شدید بارش کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا۔