شہر کی خبریں

جی آئی او،یاقوت پو رہ اور مسلم دواخانہ کی جانب سے خواتین و اطفال کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جی آئی او،یاقوت پو رہ اور مسلم دواخانہ کی جانب سے خواتین و اطفال کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے کیمپ سے استفادہ کیا،حفظان صحت سے متعلق ایکسپوکا بھی اہتمام

گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او)یاقوت پو رہ،حیدر آباد کی جانب سے مسلم میٹر نیٹی اینڈ جنرل ہاسپٹل اعظم پورہ کے تعاون و اشتراک سے یکم ستمبربروز اتوار ایم جے فنکشن ہال مادنا پیٹ قدیم عید گاہ روڈ پر خواتین و اطفال کے لئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں خواتین اور بچوں کے ماہر ڈاکٹرس نے مختلف امراض کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ موسمی وائرل بیماریوں کے متاثرین کا بھی ڈاکٹرس نے معائنہ کیا اور دوائیں دیں۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ جناب محمد عما الدین کی نگرانی میں یہ کیمپ منعقد ہوا۔ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند یاقوت پورہ محترمہ رضوانہ رفعت،جناب سید محمد عبدالقادر ناصر سکریٹری مسلم ہاسپٹل اعظم پورہ،جناب محمد زکی الدین، جناب محمد کلیم الدین،جناب محمد مبشر احمدنے کیمپ کا مشاہدہ کیا۔ جی آئی او یاقوت پورہ کی مقامی صدر بہن نشرح سمبل اور میڈیکل کیمپ آرگنائزر بہن صفورہ سہریش نے میڈیا کو بتا یا کہ سخت موسم کے باوجود بھی کثیر تعداد میں مقامی عوام (خواتین اور بچوں)نے کیمپ سے استفادہ کیا۔ اس مو قع پر جی آئی او یاقوت پورہ کی طالبات نے حفظان صحت سے متعلق ایکسپو منعقد کرتے ہوئے مختلف ماڈلس پیش کئے۔ اس مو قع پرمسلم ہاسپٹل کی ٹیم ڈاکٹر زویا عرفان خان، ڈاکٹر لبنا، اسماء بیگم، جی شیلینی، نویشتہ فرحت، سارہ تمکین نے اپنی بہترین خدمات پیش کیں۔ جی آئی او،یاقوت پورہ کے دیگر ذمہ داران ڈاکٹر امتہ البصیر، ڈاکٹر ہاجرہ آفرین اور ڈاکٹر جویریہ آفرین کے علاوہ تمام ممبران اور ایسوسی یٹس بھی کیمپ میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button