تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
اوٹکور میں موسلادھار بارش سے تین مکانات منہدم
اوٹکور: 2 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) پچھلے دو دنوں سے موسلادھار بارش کے باعث اوٹکور کا بڑا تالاب (روشن ساگر تالاب) زیر آب ہوگیا ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ و برباد ہوگئیں ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اسی دوران، اوٹکور تحصیلدار اور مقامی ایس آئی نے اوٹکور کی عوام سے اپیل کی کہ موسلادھار بارش کے پیش نظر عوام اپنے گھروں میں رہیں اور ضروری کام پر ہی باہر آئیں۔ قومی شاہراہ ناران پیٹ تا رائچور پر برج پر پانی کا بہاؤ آنے سے عوام اور ٹریفک کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے برج کو بند کردیا گیا تھا، لیکن اب پانی کا بہاؤ کم ہونے سے برج کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے محمد رفیق چاندی کا گھر منہدم ہوچکا ہے، اور مستقر میں دو مزید مکانات بھی منہدم ہوچکے ہیں۔