ہندوستان ؍ ملک کی خبریں
کمرشل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے مہنگا
کمرشل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے مہنگا
نئی دہلی، یکم ستمبر: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے 19 کلوگرام کمرشل ککنگ گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمت میں 39 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا ہے۔
اس اضافے کے ساتھ، یکم ستمبر 2024 سے دہلی میں 19 کلو کا کمرشل ایل پی جی سلنڈر 1691.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سال جولائی کے شروع میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 30 روپے فی سلنڈر کی کمی کی تھی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تجارتی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو مختلف عوامل جیسے کہ خام تیل کی قیمتیں اور عالمی منڈیوں میں کرنسی کی شرح تبادلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کرتی ہیں ۔
واضح رہے کہ 19 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر عام طور پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی دکانوں میں استعمال ہوتا ہے۔