شہر کی خبریں
حیدرآباد کے بی ایچ ای ایل فیکٹری علاقہ میں سب سے زیادہ85.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ
بی ایچ ای ایل فیکٹری علاقہ میں سب سے زیادہ85.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ
حیدرآبادیکم ستمبر:ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ بھرمیں کل سے بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد کے بی ایچ ای ایل فیکٹری علاقہ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔اتوار کی صبح 8.30بجے تک 85.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گچی باؤلی میں 81.3 ملی میٹر اور کے پی ایچ بی میں 78.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں میں بھی کافی بارش ہوئی۔حیدر نگر میں 77.8 ملی میٹر، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 76.5 ملی میٹر، یوسف گوڑہ میں 74.8 ملی میٹر، شیخ پیٹ میں 72.8 ملی میٹر اور کاپرامیں 71.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔موسلادھار بارش کے باعث شہرحیدرآباد کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک اور روزمرہ کے کاموں میں خلل پڑا۔ مقامی حکام چوکس ہوگئے جو، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔