شہر کی خبریں
حسن نگر میں 6 فٹ لمبااژدھا پکڑاگیا
حیدرآبادیکم ستمبر: شدید بارش کے دوران پرانا شہرحیدرآباد کے اہم میرعالم تالاب کے قریب حسن نگر کے علاقہ میں ہفتے کی شام 6 فٹ لمبے اژدھے کو پکڑاگیا۔اس اژدھے کو حسن نگر کی آئس فیکٹری کے قریب دیکھ کر مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے سانپ پکڑنے میں ماہر شکیل علی کو اطلاع دی۔ کافی کوشش کے بعد اس اژدھے کو پکڑا گیا۔اس کو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔شکیل نے کہا کہ تالاب کے آس پاس مختلف انواع کے سانپ پکڑے جاتے ہیں۔