پُر امن ماحول کو بگاڑنے پر سخت کارروائی کا ضلع ایس پی راؤلا گریدھر آئی پی ایس نے دیا انتباہ
ونپرتی نیوز ،ونپرتی مستقرچانکیہ اسکول واقعے میں مقدمہ درج۔آئیے مذہبی ہم آہنگی کی حفاظت کریں۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے پولیس کا مشورہ بیرونی لوگوں پر پولیس کی خصوصی نگرانی رکھی گئی ہے ان خیالات کااظہار ضلع کے ایس پی مسٹر راولہ گریدھر آئی پی ایس نے کیا ونپرتی ٹاؤن پولیس نے اس ماہ کی 23 تاریخ کو چانکیہ ہائی اسکول کے واقعہ میں ایک کیس درج کیا ہے۔دونوں برادریوں کے قایدن نے اس حساس معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور قصبے میں امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے والی قوتوں کو موقع نہ دینے کی نیک نیتی کے ساتھ پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔ضلع کے ایس پی نے انتشار پسندوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ چھوٹے واقعات کے بہانے ونپرتی قصبے میں فساد کی آگ پھیلانے کی کوشش کریں گے تو قانون اپنے ہاتھ باندھ کر نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ہی عوام احتیاط سے کام لیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کے امن و سلامتی میں خلل ڈالنے سے روکیں فسادیوں کو۔ جبکہ اس موقع پر شرکاء مختلف مذہبی رہنماوں نے کہا کہ ونپرتی ضلع کے پولیس نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہندو مسلم مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ ضلعی پولیس فرقہ وارانہ فسادات پر نظر رکھے ہوئے ہےونپرتی ضلع میں ہم سب بھائی بھائی کی طرح تہوار مناتے ہیں حیدرآباد و دیگر مقامات کے لوگ سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیج کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ میڈیا غیر ضروری فرقہ وارانہ فساد پیدا کرنے کی نیت سے کام نہ کریں اس موقع پر ونپرتی ضلع کے ایڈیشنل ایس پی شری رام داس تیجاوت، ونپرتی کے ڈی ایس پی شری وینکٹیشور راؤ، اسپیشل برانچ کے انسپکٹر، مونی نائک، ونپرتی سرکل انسپکٹر، ناگبھوشن راؤ، انسپکٹر، اپالا نائیڈو ونپرتی ٹاؤن 2، ایس آئی راماراج، تمام مذاہب کے لیڈران بی جے پی کے ضلع صدر ونپرتی ضلع صدر ضلع جامع ماجد سکریٹری افضل الدین، اقلیتی صدور منیر الدین، رحیم، ایم آئی ایم ضلع صدر افسر پریس اور میڈیا کے دوستوں نے شرکت کی۔