حیدرآبادمیں اورنج الرٹ جاری
ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے ہفتہ اور اتوار دو دونوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ ساتھ بیشترمقامات پر ٹریفک کے ہجوم، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کم دباؤ کے اثر سے دو ریاستوں میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومتوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایسا کرنے کے بعد حکومت نے ریسکیو ٹیموں اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو الرٹ کر دیا۔ حکومت نے متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ عہدیداروں کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً بارش کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر لوگوں کو صرف ہنگامی صورت میں ہی گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔