دنیا ؍ بین الاقوامی

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو معطل کرنے کا حکم دیا

برازیل کی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو معطل کرنے کا حکم دیا

ریو ڈی جنیرو، 31 اگست: برازیل کی سپریم کورٹ کے جسٹس الیگزینڈر ڈی موریس نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو ملک بھر میں معطل کرنے کا حکم دیا کیونکہ کمپنی نے ملک میں قانونی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لیے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

برازیل کی سپریم فیڈرل کورٹ (ایس ٹی ایف ) نے ایکس کو عدم تعمیل پر 1.8 ریال(تقریباً 32 لاکھ امریکی ڈالر) کا جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

جج نے کمپنی کو بار بار، جان بوجھ کر عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے اور روزانہ جرمانے کی ادائیگی سے انکار کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ انہوں نے ایکس پر برازیل کے قانونی نظام کو نظر انداز کرنے اور سوشل میڈیا پر خاص طور پر 2024 کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں لاقانونیت کا ماحول بنانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

برازیل کے جج نے برازیل کی قومی ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی (ایناٹیل) کو 24 گھنٹوں کے اندر برازیل میں ایکس تک رسائی کو روکنے کی ہدایت بھی دی۔ ایپل اور گوگل کو اپنے آن لائن اسٹورز سے ایکس ایپ کو ہٹانے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید برآں، پابندی کے بعد ایکس تک رسائی کے لیے وی پی این جیسے طریقے استعمال کرنے والے کسی بھی فرد یا کمپنی پر تقریباً 10,000 امریکی ڈالر کا یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button