تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بارش کے پیش نظراحتیاط کرنے جی ایچ ایم سی کا مشورہ

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے موسلادھار بارش کے پیش نظر احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ بلدیہ نے مزید زور دیا کہ بچوں کو گھر کے اندر رکھیں اوربالخصوص بائیک سوار خراب سڑکوں سے بچیں۔بلدیہ نے کہا کہ فوری مدد کے لیے ہنگامی رابطہ نمبر فراہم کیے گئے ہیں۔ مدد کے لیے جی ایچ ایم سی کے ٹول فری نمبر 040 21111111 پر یا ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ڈی آرایف) سے 9000113667 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔شہر کے حکام ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button