سوڈان میں سیلاب،173 اموات
سوڈان میں سیلاب،173 اموات
خرطوم، 30 اگست: سوڈانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی 11 ریاستوں میں جون سے اب تک ہونے والی شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 173 ہو گئی ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 170 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔بتایا گیا ہےکہ سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 173 اور زخمیوں کی تعداد 505 تک پہنچ گئی، 18 ہزار 665 مکانات مکمل اور 14 ہزار 947 مکانات جزوی طور پر منہدم ہوئے۔
سوڈان میں جولائی اور اکتوبر کے درمیان بارشوں کے دوران سیلاب اور بہاؤ کے نتیجے میں ہر سال 100 سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ہزاروں مکانات، مقامات کار اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں ہیضے کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعات کی تعداد بڑھ کر 1696 ہوگئی اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔