تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

غیرمجازتعمیر، وزیراعلی تلنگانہ کے بھائی کے مکان پرحیدراکی نوٹس چسپاں

حیدرآباد۔29اگست(آداب تلنگانہ نیوز)تالابوں اورجھیلوں کے ایف ٹی ایل و بفرزون حدود میں غیرمجازتعمیرات کو برخاست کرنے کیلئے حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) کے عہدیداروں نے وزیراعلی ریونت ریڈی کے بھائی تروپتی ریڈی کے مکان کو نوٹس جاری کی ہے۔شہرحیدرآباد کے مادھاپورکی امرکوآپریٹیوسوسائٹی میں تروپتی ریڈی مقیم ہیں۔ عہدیداروں نے اس بات کو پایا کہ وزیراعلی کے بھائی جس مکان میں مقیم ہیں وہ ایف ٹی ایل کے حدود میں آتاہے،اسی لئے ان کے مکان پرنوٹس چسپاں کی گئی ہے۔دوسری طرف کاووری ہلز،نیکٹرس کالونی، ڈاکٹرس کالونی،امرسوسائٹی کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے جو ایف ٹی ایل حدود میں آتے ہیں۔ان نوٹسوں میں کہاگیا کہ یہ عمارتیں غیرمجاز تعمیرات ہیں۔ان نوٹسوں میں واضح کیا گیا کہ اندرون ایک ماہ یہ غیر مجاز عمارتیں منہدم کردی جائیں گی۔اسی دوران وزیراعلی کے بھائی نے اس نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے سال 2015میں امرسوسائٹی سے یہ مکان خریدا۔اس وقت وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ جو مکان انہوں نے خریدا ہے وہ ایف ٹی ایل حدود میں آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورحیدراکی طرف سے کی جانے والی کارروائی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button