عرس مبارک حضرت خواجہ سید عبداللہ حسینی چشتی المرزائی قلندریؒ
حیدرآباد 27/اگست/ راست سید مخدوم حسینی چشتی کے بموجب 86/واں سالانہ عرس شریف قطب دکن، روشن ضمیر، صوفی باکمال حضرت خواجہ سید مخدوم شاہ حسینی چشتی زندہ ولی رحمۃ اللہ علیہ، قطب زماں حضرت خواجہ سید عبداللہ حسینی چشتی المرزائی قلندری رحمۃ اللہ علیہ، روشن ضمیر حضرت الحاج خواجہ سید خواجہ حسینی چشتی المرزائی قلندری رحمۃ اللہ علیہ، خاکپاۓ اولیاءحضرت خواجہ سید عبداللہ حسینی ثانی سردار پاشاہ میاں چشتی المرزائی قلندری رحمۃ اللہ علیہ کے 3/روزہ تقاریب عرس مبارک 5/ستمبر تا 7/ستمبر بروز جمعرات تا ہفتہ آستانہ سیدی سید پلی پرگی شریف ضلع وقار آباد میں مقرر ہے ۔5/ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر تلاوت قرآن پاک قصیدہ بردہ شریف بعدنمازمغرب کاشانہ سیدی میں محفل سماع بعدنماز عشاءروانگی جلوس صندل مبارک ازکاشانہ سیدی سے نکل کرحسبِ ذیل مقامات سے گشت کرتا ہوا درود سلام پڑھتے ہوئے وضربات رفاعی لگاتے ہوئے 10بجے شب آستانہ سیدی پہنچے گا۔ بعد از محفل سماع فوال صاحبان کلام’مبارک بادی سناکر صندل مالی کی رسم ادا ہوگی۔ دعاءوسلام پر پہلی نشست ختم ہوگی،6/ستمبر بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب محفل جشن چراغاں بعد نماز عشاءجلسہ عظمت مصطفی وفیضان اولیاء اللہ منعقد ہوگا جس میں جیداکابر علماء کرام کےایمان افروزخطابات ہوں گے بعداز محفل سماع منعقدہوگاجس میں حیدرآباد،گلبرگہ،سنگاریڑی اوردیگر سے فوال صاحبان شرکت فرما کر صوفیانہ کلام سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 7/ستمبر بروز ہفتہ کو صبح11بجے دن محفل قل ہوگی خاص تبرکات کا اہتمام ہوگا۔3/دن بھی زائرین کیلئے 3وقت تناول طعام کاانتظام رہیگا۔تمام مراسم و اعراس مبارک مصباح طریقت پیرطریقت حضرت مولانا سیدمختارحسینی چشتی المرزائی قلندری سجادہ نشین ومتولی آستانہ سیدی انجام دیں گے۔مولاناحافظ سید ہدایتاللہ حسینی،مولاناسیدقبول اللہ حسینی نے تمام مریدین ومعتقدین ومتوسلین سےشرکت کی خواہش کی ہے.