تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ڈینگو سے اموات میں اضافہ پرشدید تشویش کا اظہار:کے ٹی آر

ڈینگو سے اموات میں اضافہ پرشدید تشویش کا اظہار:کے ٹی آر
ریاستی حکومت سنگین صورتحال کااعتراف کرے۔ہیلت ایمرجنسی کااعلان کیاجائے
بھونگیر میں آنگن واڑی سنٹر میں سڑے ہوئے انڈے کی تقسیم ظالمانہ ‘کلکٹر فی الفور کارروائی کریں

حیدرآباد۔26,اگست(آداب تلنگانہ نیوز)ڈینگو سے بڑھتی ہوئی اموا ت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے آج تجویزپیش کی کہ ریاستی حکومت اس سنگین مسئلہ کا اعتراف کرے اور تلنگانہ میں ہیلت ایمرجنسی کااعلان کرے۔کے تارک راماراﺅ نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پرمختلف پوسٹس میں نشاندہی کی کہ اگرچہ ریاستی حکومت دعوےٰ کررہی ہے کہ تلنگانہ میں ڈینگو سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے تاہم ڈینگو سے ہفتہ کو کم ازکم پانچ اور پیر کو تین اموات واقع ہوئی ہیں۔کے ٹی آر نے کہاکہ سرکاری دواخانوں میں ادویات کی کمی ہے اور کےسس میں اضافہ کی وجہ سے زیادہ تر دواخانوں میں ایک ہی بیڈ پر تین تا چار مریضوں کا علاج کیاجارہاہے۔آخر ڈاٹا کو کون پوشیدہ رکھ رہاہے اور کیوں ؟۔ےہ حقیقت کو تسلیم کرنے کا وقت ہے۔ےہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔لہذا ہیلت ایمرجنسی کا اعلان کیاجائے۔بی آرایس کے کارگزار صدر نے ایک علیحدہ پوسٹ میں گزشتہ دوسیزنس کے دوران رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت زرعی اغراض کےلئے کسانوں کو مالی امداد کی عدم فراہمی پرکانگریس حکومت کو شدید ہدف تنقید بنایا۔انہوںنے کہاکہ کانگریس حکومت اپنے انتخابی وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔کسانوں اور قول دار کسانوں کو سالانہ 15ہزار روپئے اور زرعی مزدوروں کو سالانہ 12ہزار روپئے کی امداد سے تاحال محروم رکھاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ زرعی قرضہ جات کی معافی کے استفادہ کنندگان کی تعداد ان کسانوں سے بہت ہی کم ہے جن کے زرعی قرضہ جات معاف نہیں کئے گئے ہیں۔زرعی کسانوں کو ےہ بتانے کےلئے کوئی موجود ہی نہیں ہے کہ اہل اور مستحق ہونے کے باوجود انہیں کیوں زرعی قرض کی معافی سے محروم رکھاگیاہے۔کانگریس نے پھر ایک مرتبہ کسانوں کو دھوکہ دینے کےلئے انہیں خالی ہاتھ دکھایاہے۔علاوہ ازیں کے ٹی آر نے بھونگیر کے پدا واڑہ سماد جنکشن میں ایک آنگن واڑی سنٹر میں تقسیم کردہ سڑے ہوئے ابلے ہوئے انڈے کو ہاتھ میںپکڑے ہوئے ایک بچہ کی ویڈیو بھی شیئرکی اورریاستی حکومت سے استفسار کیا۔کے ٹی آرنے اسے ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اس معاملہ میںضلع کلکٹر پر فی الفور کارروائی کےلئے زوردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button