تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ناگرجناساگر کے تمام دروازے بند کردیئے گئے

ناگرجناساگر کے تمام دروازے بند کردیئے گئے

حیدرآباد۔26اگست(آداب تلنگانہ نیوز) کرشنا ندی میں پانی کے بہاﺅ میں کمی کے ساتھ ہی محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے آج ناگرجنا ساگر پروجیکٹ کے تمام دروازوں کو بند کردیا۔عہدیداروں کے مطابق پروجیکٹ کے دروازوں کو اتوار کے دن جزوی طور پر نیچے کیاگیاتھا اور آج پیر کو تمام دروازے بند کردیئے گئے۔ناگرجنا ساگر پروجیکٹ لبریز ہے۔قبل ازیں پروجیکٹ میں 49,345کیوزک پانی کا بہاﺅ داخل ہورہاتھا اور 52,803کیوزک پانی خارج کیاجارہاتھا۔پروجیکٹ کے ذریعہ بائیں اور دائیں نہروں میں پانی چھوڑاجارہاتھا اور ہائیڈل اسٹیشن میں برقی بھی پیدا کی جارہی ہے۔پروجیکٹ میں پانی کی موجودہ سطح 589.90فٹ ہے جبکہ ذخیرہ آب کی مکمل گنجائش 590فٹ ہے۔عہدیداروں نے 5اگست کو 26دروازوں کی کشادگی کے ذریعہ پانی کا اخراج عمل میں لایاتھا کیوںکہ پروجیکٹ میں پانی کا زبردست بہاﺅ داخل ہورہاتھا۔ پروجیکٹ لبریز ہوگیاتھا اور پروجیکٹ میں پانی کے زبردست بہاﺅ کو دیکھتے ہوئے تمام دروازوں کے ذریعہ پانی کا اخراج عمل میںلایاگیاتھا۔قبل ازیں سال 2023میں مہاراشٹرا ‘کرناٹک کے علاوہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مختلف کیچمنٹ علاقوں میں بارش کی کمی کی وجہ سے پروجیکٹ کے دروازے سال تمام بند رہے تھے۔ناگرجناساگر کے دروازے آخری مرتبہ 17اگست 2022کو کھولے گئے تھے۔اس وقت دریامیں پانی کا شدید بہاﺅ تھا تب 3.3لاکھ کیوزک پانی کے اخراج کےلئے 26دروازے کھولے گئے تھے۔سال 2022کے بعد اب شدید بارش کے باعث پروجیکٹ میں پانی کا زبردست بہاﺅ داخل ہواتھا جس پر پروجیکٹ کے تمام دروازے کھولے گئے تھے اب جب کہ کرشنا ندی میںپانی کے بہاﺅ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ناگرجناساگر کے تما م دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button