تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

تنخواہوں کے بقایہ جات کی فراہمی کامطالبہ۔سینی ٹیشن ورکرس نے کام کابائیکاٹ کیا

تنخواہوں کے بقایہ جات کی فوری ادائیگی کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے نرمل ضلع مستقرمیں بلدیہ کے سینی ٹیشن ورکرس نے بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اورکام کا بائیکاٹ کیا۔ان ورکرس نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور فوری طورپر تین ماہ کی تنخواہوں کے بقایہ جات کی ادائیگی پرزوردیا۔اس احتجاج کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ای ایس آئی اوردیگر سہولیات ان کو فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی تنخواہ کی رقم کے بقایہ جات انہیں فراہم کئے جائیں۔کئی ورکرس طبی مسائل کا بھی سامنا کررہے ہیں۔بقایہ جات نہ ملنے سے وہ اپنے بچوں کی اسکول فیس بھی اداکرنے اورمکانات کے کرایہ اداکرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پی ایف میں جمع ان کی رقم بھی انہیں فوری اداکی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button