تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ کے اسپیکر جی پرساد کمار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی کے ساتھ، سائبر مجرم اور ہیکرس بھی بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ اسمبلی ا سپیکر جی پرساد کمار کا ٹوئیٹر(ایکس)کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا اور اس سے غیر متعلق پوسٹس کی گئیں۔ اس بات کی اطلاع خود اسپیکر نے اپنے ایک پوسٹ کے ذریعہ دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح ان کا ٹوئیٹر کااکاونٹ کچھ دیر کیلئے ہیک کرلیاگیا تھاجس کے بعد تکنیکی ٹیم نے اس کا نوٹ لیا اور فوری طورپر کاروائی کی جس کے نتیجہ میں ٹوئیٹر اکاونٹ بحال ہوگیا۔انہوں نے واضح کیاکہ ان کے ٹوئیٹراکاونٹ کو ہیک کرتے ہوئے جو بھی ویڈیوزاورپوسٹ کئے گئے ہیں، ان پوسٹوں اورویڈیوز سے ان کوکوئی لینا دینا نہیں ہے۔