تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ڈینگی سے طالب علم کی موت

محبوب آبادضلع میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم کی ڈینگی سے موت ہوگئی۔یہ واقعہ ضلع کے تھرورٹاون میں کل شب پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق 23سالہ بی پریم کماربخار میں مبتلا تھا۔وہ جمعہ کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کی حالت بہتر ہونے پر اس کو شام میں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ہفتے کی صبح اسے الٹیاں ہونے لگیں اور انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔دوپہر میں اس کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے ارکان خاندان کو مشورہ دیا کہ اسے بہتر علاج کے لیے کارپوریٹ اسپتال منتقل کیا جائے۔ اسے فوری طور پر کھمم کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button