ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

منشیات کا نیٹ ورک ختم کرنے کی ضرورت : شاہ

منشیات کا نیٹ ورک ختم کرنے کی ضرورت : شاہ

نئی دہلی/ رائے پور، 25 اگست: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ ملک میں منشیات کی غیر قانونی تجارت قومی سلامتی کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے اور منشیات کے پورے نیٹ ورک کو ‘اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر نقطہ نظر کے ساتھ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کو فروغ دیتی ہے اور ملک کی معیشت کو کمزور کرتی ہے اور منشیات نہ صرف ملک کی نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہیں بلکہ ملک کی سلامتی کو بھی کمزور کرتی ہیں۔
وزیر داخلہ رائے پور میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل یونٹ آفس کا ورچولی طور پر افتتاح کرنے کے بعد بول رہے تھے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ میں منشیات کے منظر نامے پر ایک جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے اپنے خطاب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ 2047 تک منشیات سے پاک ہندوستان کا حکومت کا عزم آج ملک کے ہر شہری کا عزم بن رہا ہے ۔
مسٹر شاہ نے کہا، "جب تک ہم پورے نیٹ ورک پر حملہ نہیں کرتے، ہم منشیات سے پاک ہندوستان کا مقصد حاصل نہیں کر پائیں گے جو ایک خوشحال، محفوظ اور شاندار ہندوستان کی تعمیر کے لیے اہم ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ‘منشیات’ صرف ہندوستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک عالمی خطرہ ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "اگر ہم ہندوستان میں منشیات کے خلاف جنگ کو شدت، سنجیدگی اور جامع حکمت عملی کے ساتھ لڑتے ہیں تو ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔”
مسٹر شاہ نے کہا کہ سب کو مل کر منشیات کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی پر آگے بڑھنا چاہئے اور منشیات سے پاک ہندوستان کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنا چاہئے۔
وزیر داخلہ نے کہا، "آج این سی بی کے رائے پور زونل آفس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ دفتر نہ صرف ریاست بلکہ پورے خطے میں منشیات کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہمارا مقصد ملک کی ہر ریاست میں این سی بی کی موجودگی ہے۔ ہماری حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ہر ریاست میں این سی بی دفاتر قائم کرکے منشیات کے کاروبار کو ختم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button