ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سری نگر،25 اگست:جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کی خاطر 350 نیم فوجی کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کے حوالے سے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر جموں وکشمیر میں چھ سو کمپنیاں تعینات کردی گئی تھیں اور وہ اب اسمبلی انتخابات میں بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعینات کئے گئے اضافی دستوں میں سی آر پی ایف ، بی ایس ایف، ایس ایس بیاور انڈو تبتی بارڈر پولیس فورس شامل ہیں۔ ان یونٹوں کا کام ہجوم کو کنٹرول کرنااور امن و امان کو برقرار رکھنا مقصود ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سری نگر میں پر امن اور منصفانہ چناو کو یقینی بنانے کی خاطر 60کے قریب کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ وادی کے باقی نو اضلاع میں بھی اضافی دستوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد 18 ستمبر سے تین مرحلوں پر اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button