تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سرکاری اسپتال میں خاتون نے کرسی پر بچہ کو جنم دیا، ڈیوٹی ڈاکٹر اوردیگر معطل

نلگنڈہ ضلع کے سرکاری اسپتال کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک حاملہ خاتون نے کرسی پر بچہ کو جنم دیا۔اس واقعہ کے منظرعام پر آنے کے بعد اسپتال کے عملہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ دیوراکونڈا ڈیوٹی ڈاکٹر شانتی سوروپ کے ساتھ، اسٹاف نرسوں وجئے لکشمی، سیدما، مونیکا اور سریتا کو ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر پورچندر نے معطل کر دیا۔ نلگنڈہ کے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کی گئی ہیں مکمل جانچ کے بعد اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رات میں ڈیوٹی ڈاکٹرس کون تھے، دیورکنڈہ ایریااسپتال میں کون تھے،خاتون کو اس اسپتال کو بھیجنے کی کیوں ضرورت پڑی۔یہاں آنے کے بعد کس طرح کی صورتحال رہی،کرسی میں زچگی کی صورتحال کیوں پیش آئی، اس کی مکمل جانچ کی جائے گی اورڈیوٹی پر موجود عملہ کے خلاف یقینی طورپر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button