تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپ سال 2024 کے لئے اسکول و جونئیر کالج طلباء سے دراخوستیں مطلوب

آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپ سال 2024 کے لئے اسکول و جونئیر کالج طلباء سے دراخوستیں مطلوب

حیدرآباد 24/ (پریس نوٹ) آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح جاریہ سال بھی اسکول و جونیئر کالج سرکاری و خانگی میں زیر تعلیم طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ و اسکالرشپ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں محمد سراج الدین ڈائریکٹر و سید قدیر اللہ قادری سکریٹری نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا سال 25-2024 جماعت چہارم تا انٹر میڈیٹ 24 اگست تا 30 ستمبر تک صبح 6 بجے تک آن لائن اور آف لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں انہوں نے بتایا کہ مارچ/ اپریل سال 2025 میں منعقدہ ہوئے والے ایس ایس سی امتحان تحریر کرنے والے طلباء بھی اپنی درخواستیں دینے کے اہل ہیں محمد سراج الدین و سید قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے لئے ان لائن اور آف لائن طریقے پر تحریری امتحان (آئی سی ایس سی،)(سی بی ایس سی)اور اسٹیٹ بورڈ کے ریاضی مضمون بزبان انگریزی (100) معروضی سوالات کے نشانات پر مشتمل ہوگا امتحان کا انعقاد تمام اضلاع کے مستقروں اور منڈلس پر منعقد ہوگا.امتحان میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والے طلباء کو میڈل اور نقد انعام سے نوازا جائے گا اس امتحان میں شرکت کرنے والے تمام طلباء کو اسناد و مومینٹوز سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 8500212306 پر یا ویب سائٹ www.apjedu2001.com پر ملاحظہ کرسکتے ہیں.

متعلقہ مضامین

Back to top button