جموں سڑک حادثے میں کانگریس لیڈر جاں بحق
جموں سڑک حادثے میں کانگریس لیڈر جاں بحق
جموں،23 اگست:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے سدھرا علاقے میں پیش آئے ٹریفک کے ایک حادثے میں سینئر کانگریس لیڈر جاں بحق ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام جموں کے سدھرا علاقے میں ٹرک اور نجی گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سینئر کانگریس لیڈر شادی لال پنڈتا شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ شادی لال پنڈتا کو علاج وعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔متوفی کشمیر مائیگرنٹ سیل کے چیرمین تھے اور وہ کشمیری پنڈتوں کی باز آباد کاری کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔
کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر رینا نے کہاکہ راہل گاندھی کی تقریب میں شرکت کے بعد کانگریس لیڈر جمعرات کی شام گھر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سینئر کانگریس لیڈر کی موت واقع ہوئی۔
دریں اثنا جموں وکشمیر کانگریس کے صدر طاریق قرہ ، انچارج بھارت سنگھ سولنکی ، تارا چند ، رمن بھلہ نے شادی لال پنڈتا کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔