تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریںدنیا ؍ بین الاقوامی

 تلنگانہ کے نوجوان کی لاش صحراءمیں جائے نماز پر دستیاب

4یوم قبل راستہ بھٹک گئے تھے ۔چلچلاتی دھوپ اور ڈی ہائیڈریشن سے جاں بحق

 تلنگانہ کے نوجوان کی لاش صحراءمیں جائے نماز پر دستیاب
4یوم قبل راستہ بھٹک گئے تھے ۔چلچلاتی دھوپ اور ڈی ہائیڈریشن سے جاں بحق

حیدرآباد۔23اگست(آداب تلنگانہ نیوز)تلنگانہ کے ایک این آرآئی راستہ بھٹک گئے اور سعودی عرب کے وسیع جنوبی صحرا جسے مشرقی صوبے میں ایمٹی کوارٹریا رب ال خالی کے نام سے جاناجاتاہے۔وہاںچلچلاتی دھوپ ‘پانی کی کمی اور بہت زیادہ تھکاوٹ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔متوفی کی 27سالہ شہزاد خان کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ شہزاد خان کریم نگر کے متوطن تھے۔ےہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہزاد خان کے فون کا جی پی ایس سگنل چلاگیااور فوراً بعد ان کے موبائل کی بیٹری بھی ختم ہوگئی۔پھر ان کی گاڑی کاایندھن بھی ختم ہوگیا۔شہزاد خان تقریباً4یوم تک صحرا میں پھنسے رہے ۔ا ن کی اور ان کے ساتھی کی نعشیں جمعرات کو ان کی گاڑی کے قریب ریت کے ٹیلوں پر جائے نماز پر دستیاب ہوئیں۔ذرائع کے مطابق شہزاد خان گزشتہ تین برسوں سے سعودی عرب میں ٹیلی کمیونیکیشن مینٹیننس کمپنی میں کام کررہے تھے۔وہ اپنے ساتھی سوڈانی شہری کے ہمراہ کا م پر گئے تھے۔تاہم ےہ دونوں راستہ بھٹک گئے اور صحراءمیں پھنس گئے۔تقریباً650کیلو میٹر پرمحیط صحرا رب ال خالی دنیا کے ویران اور خطرناک صحراﺅں میں سے ایک ہے۔ےہ سعودی عرب کے مشرقی حصہ میں حفوف کے قریب سعودی عرب کے ریاض‘ نجران صوبوں ‘متحدہ عرب امارات ‘عمان اور یمن تک پھیلا ہواہے۔اس وسیع ریگستان میں کاروں کی خرابی ‘موبائل سگنلس کام نہ کرنا ودیگر مسائل کے باعث پھنس جانے والے افراد مشکلات کاشکار ہوجاتے ہیں اور چلچلاتی دھوپ میں پانی کی کمی کی وجہ سے ان کی اموات واقع ہوتی ہیں۔گزشتہ میں ہندوستانی شہریوں کے بشمول دیگر کے یہاں ڈھانچے برآمد ہوئے تھے جو اس خطرناک صحراءمیں راستہ بھٹک گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button