تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تہاڑجیل میں کویتا کی صحت خراب ہوگئی
حیدرآباد:22اگست(آداب تلنگانہ نیوز) دہلی شراب اسکام معاملہ میں دہلی کی تہاڑجیل میں محروس بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتاکی صحت ایک مرتبہ پھر خراب ہوگئی جس کے بعد ان کو ایمس لے جایاگیا۔ایمس کے ڈاکٹرس نے ان کے طبی معائنے کئے۔وہ وبائی بخار سے متاثر ہیں۔تہاڑجیل کے حکام نے ڈاکٹرس کی سفارش پر کویتا کے طبی معائنے کروائے۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی تہاڑجیل میں کویتا کی صحت خراب ہوئی تھی۔