ٹیچر نے اپنی شادی کا کارڈپرچہ سوالات کی طرح شائع کروایا، تمام حیرت زدہ
شادی کارڈ منفرد انداز
کچھ نیا کرنے کی کوشش۔ٹیچر نے اپنی شادی کا کارڈپرچہ سوالات کی طرح شائع کروایا، تمام حیرت زدہ
شادی کے سلسلہ میں کچھ نیاکرنے کی کوشش کے طورپر پرچہ سوالات کی طرح شادی کاکارڈ شائع کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا گیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں پیش آیا۔ضلع کے مارتیرو علاقہ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر پرتیوشا نے یہ انوکھے انداز کا کارڈ شائع کروایا۔اس کی شادی 23اگست کومغربی گوداوری میں پرانیندرنامی نوجوان سے ہونے والی ہے۔چونکہ ہونے والی دلہن ٹیچر ہے اسی لئے اس نے اس طرح انوکھے قسم کے کارڈ کی اشاعت عمل میں لاتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا ہے۔یہ شادی کاکارڈ ایک سے زائد جوابات والے سوالات پر مشتمل ہے تاہم خاص بات یہ ہے کہ اس کارڈ میں پوچھے گئے سوالات کے تمام جوابات بھی دیئے گئے ہیں۔ڈنر کا انتظام شام سات بجے کیاجانے والا ہے۔اس کارڈ میں نیچے لکھاگیا ہے کہ تحائف لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کارڈ میں ہونے والے دلہے کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔اس کارڈ کے اوپری حصہ میں 100میں سے 100نشانات بھی دیئے گئے ہیں۔