تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

اردو کے سینئر صحافی جناب حبیب علی الجیلانی کی تدفین، جلوس جنازہ میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک

بیرسٹر اسد اویسی ‘محمدمحمود علی ‘محمداعظم علی ودیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد21- اگست: سینئیر صحافی جناب حبیب علی بن محمد جیلانی بیورو چیف نیوز ایجنسی آئی این این ونائب صدر اردو ورکنگ جرنلٹس فیڈریشن ‘ ورکن عاملہ تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلٹس ولد جناب حبیب محمد جیلانی صاحب کا 21 اگست چہارشنبہ 2024ء کو انتقال ہوگیا نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ـ اطلاع ملنے پر صدر کل ہندمجلس اتحادالمسلین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مرحوم کے گھر پہنچ کر آخری دیدار کرتے ہوۓ ان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوۓ صبر کی تلقین کی ـ

سینئر صحافی جناب حبیب علی الجیلانی کے انتقال پرسابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی نے تعزیت کا اظہار کیا۔محمدمحمود علی نے کہاکہ حبیب علی الجیلانی نے بحیثیت صحافی عوامی مسائل کی یکسوئی کےلئے نمایاں خدمات انجام دیں۔محمد اعظم علی ایڈیٹر روزنامہ آداب تلنگانہ نے حبیب علی الجیلانی کے انتقال پر رنج والم کا اظہار کیا اور کہاکہ بحیثیت صحافی حبیب علی الجیلانی کی خدمات مثالی رہیں۔

انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں اور نماز جنازہ میں شریک رہنے والوں میں حضرت صوفی سید مُرتضی علی شاہ المعروف افسر پاشاہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ شمس الدین غازی رح ( عثمان آباد ) جناب نظام الدین ترجمان کانگریس ‘ جناب سمیر ولی اللہ کانگریس قائد ‘ مولانا خواجہ معز الدین اشرفی ‘ مولانا حامد محمد خان سابق امیرحلقہ جماعت اسلامی ہندتلنگانہ ‘ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ‘ مولانا یحییٰ انصاری اشرفی ‘ مولانا محبوب عالم اشرفی ‘ مولانا سعید شاکر چشتی قادری کے علاوہ صحافیوں تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد،جناب عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد ‘ فیڈریشن کے دیگر ذمہ داروں محمد غوث، محسن کے علاوہ جناب محمد صہیب غزالی انچارج روزنامہ آداب تلنگانہ وٹی ٹی وی نیوز‘جناب سید امجد شاہ نوری بیورو چیف ٹی ٹی وی نیوز، جناب شیخ فرہاد،جناب محمد بشیر الدین ‘ جناب عبدالرحمان خان ‘جناب شہاب الدین ہاشمی ‘ جناب خلیل قادری ‘ جناب ریاض احمد ‘ جناب سید سجادالحسنین جناب غوث محی الدین جنرل سکریٹری اردو جرنلٹس فیڈریش’ جناب شوکت علی خاں یوسف زئی ” جناب حُسام الدین متین ‘ جناب ایف ایم سلیم ‘ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘ جناب سید شفیع الدین قادری ‘ جناب شوکت علی صوفی ‘ جناب ایس کے بابا ‘ جناب شیخ محسن ‘ جناب حبیب قادری ‘ جناب محمد بصیر ‘ جناب شیخ احمد ‘ جناب باسط عبدالمعاذ کے علاوجناب عُبیدبن عثمان العمودی ناظم مکتبہ اہلسنت وجماعت چوک ‘ ڈاکٹر عتیق اقبال ‘ ڈاکٹر نیاز محمد خان ‘ حبیب عبدالقادرالحامد ( حبیب قلی ) ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری’ جناب محمد امین الدین انصاری ‘ جناب محمد حُسین قادری عارف ‘ محمد یونس ( اردو آفیسر ) کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ‘ برادران صحافت ‘ علماء ‘ مشائخ ‘ دیگر سر برآوردہ اصحاب شامل ہیں پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور 2 دختران شامل ہیں فاتحہ سیوم 23 ـ اگست کو بعد نماز جمعہ ( جماعت ایک بجے ) جامع مسجد عمر فاروق رضہ ایرہ کنٹہ میں مقررہے مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9491011905 – 9391054232 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button