شہر کی خبریں

اردو کے سینئر صحافی جناب حبیب علی الجیلانی کا انتقال

اردو کے سینئر صحافی و تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے سکریٹری جناب حبیب علی الجیلانی کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ حبیب الجیلانی مشہور نیوز سروس و اردو چینل آئی این این کے بیورو چیف تھے۔نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی۔ حبیب الجیلانی کے انتقال پر تلنگانہ اردو جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد، فیڈریشن کے دیگر ذمہ داروں محمد غوث، محسن کے علاوہ آئی این این نیوز چینل کے چیرمین و حیدرآباد کانگریس کے صدر سمیر ولی اللہ، نیوز اینکر و سینر جرنلسٹ شیخ احمد علی اور دیگر صحافیوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button