تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کویتا کی ضمانت کی درخواست۔سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

حیدرآباد۔20اگست(آداب تلنگانہ نیوز) دہلی شراب معاملہ میں بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کو ایک مرتبہ پھر مایوسی کاسامنا کرناپڑا کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔ سی بی آئی حکام نے کویتا کی ضمانت کی درخواست کا جواب داخل کیا جبکہ اس معاملہ میں منی لانڈرنگ کی جانچ کرنے والی ای ڈی کو جمعہ سے پہلے جواب داخل کرنے 23 اگست تک کا وقت دیا گیا۔ واضح کیا گیا ہے کہ درخواست ضمانت کی سماعت آئندہ منگل کو ہوگی۔ کویتا نے پہلے ضمانت دینے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی جس پر عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیا۔ کویتا نے اسے چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔اس درخواست کی جس کی آج سماعت ہوئی، عدالت عظمی نے ای ڈی کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔کویتا کو دہلی شراب اسکام کیس میں 15 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے حیدرآبادسے گرفتار کیا تھا۔وہ فی الحال تہاڑجیل میں ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button