دنیا ؍ بین الاقوامی

کملا ہیرس کو امریکہ کی 47ویں صدر منتخب کریں گے

کملا ہیرس کو امریکہ کی 47ویں صدر منتخب کریں گے
بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چمپئن رہے :ہیلاری کلنٹن

شکاگو، 20 اگست: سابق امریکی خاتون اوّل ہیلاری کلنٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکہ کی سینتالیس ویں صدر کملا ہیرس ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق شکاگو میں ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن کے افتتاحی روز خطاب میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ “کملا ہیرس کو امریکہ کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے ۔”ہیلاری کلنٹن نے کہا میں جو بائیڈن کی زندگی بھر کی خدمت اور قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ وائٹ ہا¶س میں وقار اور شائستگی کو واپس لائے ہیں، امریکہ کا مستقبل ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ ہے ۔انھوں نے کہا امریکہ میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے ، ہم نہ صرف صدر کا انتخاب کریں گے بلکہ قوم کو اٹھانے کا وقت بھی ہے ، ہم کملا ہیرس کو امریکہ کی سینتالیسویں صدر منتخب کریں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکہ کو خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ یاد رہے کہ ہیلاری کلنٹن نے بھی 2016 میں صدر بننے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی تھیں، اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کملا ہیرس پہلی منتخب خاتون صدر بن سکتی ہیں، انھوں نے محاورہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کملا ہیرس شیشے کی چھت توڑ سکتی ہیں جسے توڑنے وہ ناکام رہی تھیں۔ہیلاری کلنٹن نے شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ہجوم کو 8 سال قبل اپنی تاریخی دوڑ کے بارے میں بتایا کہ “ہم نے ایک ساتھ مل کر شیشے کی اس سب سے اونچی اور انتہائی مضبوط چھت میں بہت سی دراڑیں ڈال دی تھیں، اب اس شیشے کی چھت کے دوسری طرف کملا ہیرس کھڑی ہیں، اپنا ہاتھ اٹھا رہی ہیں، اور ریاستہائے متحدہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہی ہیں۔” شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کا آغاز ہوگیا۔شکاگو سے جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن سے امریکا کی سابق خاتون اول ہیلاری کلنٹن سمیت دیگر اہم رہنما¶ں نے خطاب کیا ہے ۔ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں آج امریکی صدر جو بائیڈن بھی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس کے حق میں اہم تقریر کریں گے ۔امریکا کی سابق خاتون اول ہیلاری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے ۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہا¶س میں واپس لائے اور بتایاکہ حقیقی محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں امریکا بھر سے ڈیلی گیٹس اور اہم پارٹی رہنما شریک ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button