منی سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل پر مفت میڈیکل کیمپ میں توسیع
منی سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل پر مفت میڈیکل کیمپ میں توسیع
مینم پلی ہنمنت رائو کے ہاتھوں آئی سی یو وارڈ کا افتتاح’ڈاکٹر ہدایت اللہ خان کی خدمات کی ستائش
حیدرآباد۔20اگسٹ: شہر میں کئی مشہور و معروف ڈاکٹرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان میں ماہر و تجربہ کار ڈاکٹر ہدایت اللہ خان ماہر امراض چشم منفرد خصوصیت کے حامل ہیں ۔ہندوستان ہی نہیں بلکہ شعبہ چشم میں ڈاکٹر ہدایت اللہ خان ساری دنیا میں کافی شہرت رکھتے ہیں اوردنیا کے سرکردہ ‘ مایہ ناز ‘ ممتاز ڈاکٹرس میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ان کی زندگی کا منشاء و مقصد یہی ہے کہ وہ دیار غیر کے بجائے اپنے ہی ملک میں موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں۔ڈاکٹر ہدایت اللہ خان نے شہر حیدرآباد میں ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا قیام عمل میں لایا ہے جو کہ شعبہ طب میں نمایاں اور ممتاز مقام کا حامل ہے۔اہلیان حیدرآباد ہی نہیں بلکہ ملک و بیرون ممالک کے عوام دواخانہ سے رجوع ہوتے ہیں اور اپنے علاج و معالجہ کے بعد پرسکون اور خوشگوار زندگی بسر کرتے ہیں۔ڈاکٹر ہدایت اللہ خان چیرمین منی سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل پلر نمبر 254راجندر نگر نے کہا کہ وہ ہاسپٹل کے آغاز کے بعد سے لیکر اب تک غریب مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مفت ہیلت کیمپ منعقد کررہے ہیں جس سے اب تک ہزاروں مریضوں نے استفادہ کیاہے۔آج سابق رکن اسمبلی مینم پلی ہنمنت رائو کے ہاتھوں دواخانہ کی چوتھی منزل پر آئی سی یو وارڈ کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ سابق رکن اسمبلی نے دواخانہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام شعبہ جات میں عصری تقاضوں سے لیس آلات پر خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر ہدایت اللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ رضاکارانہ تنظیموں اور عوام الناس کے بے حد اصرار پر دواخانہ پر مفت میڈیکل کیمپ جو 15اگسٹ تک جاری تھا اس میں توسیع کرتے ہوئے اسے یکم ستمبر تک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرس عوام کی مفت تشخیص کررہے ہیں اور ادویات کے علاوہ آپریشن پر 20فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔انہوں نے عوام سے استفادہ کی اپیل کی۔