سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کا اعلان
سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کا اعلان
چیف منسٹر نے مختلف امور کا جائزہ لیا۔عہدیداروں کو جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم
حیدرآباد۔20اگست(آداب تلنگانہ نیوز)چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کےلئے مختلف امور کا جائزہ لیا اور جگہ کا معائنہ کیا۔چیف منسٹر نے اعلان کیاکہ 9ڈسمبر کو سکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کا مجسمہ نصب کیاجائے گا۔چیف منسٹر پہلے ہی متعدد مرتبہ واضح کرچکے ہیں کہ تلنگانہ میں اقتدار کے مرکز یعنی سکریٹریٹ تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کےلئے موزوں مقام ہے۔تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی احترام اور فخر کے ساتھ تنصیب عمل میں لائی جائے گی۔ریونت ریڈی نے ایک بار پھرراجیو گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کا تذکرہ کیا۔چیف منسٹر نے تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کےلئے سکریٹریٹ کے احاطہ میں جگہ کا معائنہ کیا۔چیف منسٹر نے مجسمہ کے مقام اور ڈیزائن کے تعلق سے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کی عکاسی کےلئے یہاں تلنگانہ تلی کا مجسمہ ہوناچاہئے۔ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں عہدیداروں کو جامع منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا۔