تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ماں کی آخری رسومات کیلئے کمسن لڑکی امداد مانگنے پر مجبور

ماں کی آخری رسومات کیلئے کمسن لڑکی امداد مانگنے پر مجبور
تانور منڈل میں پیش آئے واقعہ کے بعد مختلیف سیاسی قائدین و دیگر کی امداد

مدہول19/اگسٹ(آداب تلنگانہ نیوز)اولاد کیلئے دنیا میں سب سے بڑا سرمایہ والدین ہوتے ہیں جو دنیا کا سب سے گہرا رشتہ کہلاتا ہے جسمیں محبت شفقت کے ساتھ ساتھ اہم حصہ اولاد کی تربیت ہوتی ہے لیکن جب یہی والدین کا سایہ اولاد پر سے اٹھ جاتا ہے تو اولاد اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتے ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ بھینسہ ڈویژن کے تانور منڈل کے بیل تڑوڑہ میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق گنگا منی اور اسکے شوہر میں طلاق کے بعد دونوں علحدہ علحدہ زندگی بسر کرتے تھے جنکی ایک بارہ سالہ بیٹی درگا ہے جو ماں کے ہمراہ رہتی تھی دوسال پہلے باپ کا انتقال ہوجاتا ہے ماں یومیہ مزدوری کرتے ہوئے اپنی اور اپنی بیٹی کی کفالت پوری کرتی تھی جو معاشی تنگدستی کے باعث ہفتہ کی رات گنگا منی اپنے ہی گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جس کی صرف ایک ہی بیٹی تھی گنگا منی کی آخری رسومات کو انجام دینے کیلئے بھی کوئی رقم موجود نہیں تھی بارہ سالہ بیٹی درگااپنی ماں کی آخری رسومات انجام دینے کیلئے امداد کیلئے اپنے ہی گھر کی چوکھٹ پر امداد مانگنے پر مجبور ہوجاتی ہے اس واقعہ کو دیکھ کر لوگ اشک بار ہوگئے پولیس کو جب اس واقعہ کی خبر پہنچی تو مدہول سرکل انسپکٹر سائی کرن نے آٹھ ہزار کی امداد پہنچائی اسکے علاوہ کمریوار ڈاکٹرس فاؤنڈیشن کی جانب سے و دیگر کی جانب سے بھی لڑکی کے گھر پہنچ کر امدادی رقم حوالے کی گئی ریاستی وزیر وینکٹ ریڈی کومٹ ریڈی نے بھی اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ کی امداد کا اعلان کیا ضلع کلکٹر نرمل ابھیلاش ابھینو نے بھی حرکت میں آتے ہوئے لڑکی کو ہر طرح مدد کرنے کا یقین دلوایا سابق آئی ٹی وزیر کے ٹی آر نے اپنے حامیوں کو بھیج کر دس ہزار حوالے کیا مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے بھی لڑکی کو پوری زندگی میں تعلیم اور دیگر تمام ضروریات کی تکمیل کروانے کا تیقن دلوایا مدہول حلقہ رکن اسمبلی پوار راما راؤ پٹیل لڑکی کے گھر پہنچ کر ہر طرح کی مدد کرنے اور لڑکی کو پوری زندگی میں اسکے تمام اخراجات اٹھانے کا یقین دلایا اور لڑکی کو ہمت دی کہ ایسے حالات میں ہم تمہارے ساتھ ہیں اور لڑکی کو ہمت نہ ہارنے بلکہ ڈٹ کر اپنے قدم جمانے کی ہمت دی سب کے تعاون کے بعد لڑکی کی ماں گنگا منی کی آخری رسومات انجام دی گئیں سیاستدانوں سے لیکر سرکاری عہدیداروں کی اس بہترین کارکردگی کو موضع کی عوام نے سراہنا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button