تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

راکھی تہوار کے موقع پر انسانی جذبہ کی خوبصورت اور روشن مثال

پانچ سالہ زوہان خان کی والدہ نے کے ٹی آر کی کلائی پرراکھی باندھی

راکھی تہوار کے موقع پر انسانی جذبہ کی خوبصورت اور روشن مثال
پانچ سالہ زوہان خان کی والدہ نے کے ٹی آر کی کلائی پرراکھی باندھی
بیٹے کے علاج ومعالجہ میں مدد پرستائش اور اظہار تشکر

حیدرآباد۔19اگست: راکھی تہوار کے موقع پر ریاست تلنگانہ میں آج اس وقت انسانی جذبہ کی ایک خوبصورت اور روشن مثا ل دیکھنے میں آئی جب پانچ سالہ زوہان خان کی والدہ نے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ کی کلائی پر راکھی باند ھ کر ان کے بیٹے کو قوت سماعت اورگویائی سے متعلق علاج ومعالجہ کی فراہمی میں تعاون پر اظہار تشکر کیا۔گزشتہ دس برسوںکے دوران کے ٹی آرنے بحیثیت وزیر اور ایک عوامی قائد شخصی طور پر کئی ضرورت مندوں کی مدد کی ہے۔وہ ضرورت مندوں کےلئے ہمیشہ ایک طاقتور ستون کی طرح کھڑے رہے ہیں۔کے ٹی آر کی عوامی خدمات کی ستائش کے طور پر کئی استفادہ کنندگان نے آج راکھی تہوار کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر راکھیاں باندھی اور اپنی محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ شکرےہ ادا کیا۔ایسی ہی ایک کہانی حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے بورا بنڈہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ زوہان خان کی بھی ہے۔کے ٹی آر کو سوشیل میڈیا کے ذریعہ زوہان کے قوت سماعت سے متعلق پیدائشی مسئلہ کاعلم ہوا۔تب کے ٹی آر نے زوہان خان کے علاج ومعالجہ کےلئے ضروری مدد فراہم کی۔پانچ برسوں کے دوران علاج ومعالجہ کے مختلف ادوار کے بعد آج زوہان خان دوسرے صحت مند بچوں کی طرح سن اور بول سکتاہے۔زوہان خان کے افراد خاندان نے قبل ازیں کے ٹی آر کو اپنے مکان پر مدعو کیاتھا اور ان کے بیٹے زوہان کے علاج ومعالجہ پر اظہار تشکر کیاتھا۔آج زوہان کی والدہ نے کے ٹی آر کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی کلائی پر راکھی باندھی اور کے ٹی آر کے تعاون عمل پران کی ستائش کی اوراظہار تشکرکیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button