دنیا ؍ بین الاقوامی
وزیر خارجہ ہند جئے شنکر کی وزیر اعظم کویت شیخ احمد عبداللہ سے ملاقات
وزیر خارجہ ہند جئے شنکر کی وزیر اعظم کویت شیخ احمد عبداللہ سے ملاقات
کویت سٹی:18اگست(ایجنسیز) وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے اتوار کے دن کویت کے وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الجابر الصباح اور ولیعہد (کراو¿ن پرنس) شیخ صباح الخالد الصباح سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات کو اعلیٰ سطح پر پہنچانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔جئے شنکر ایک روزہ دورہ پر اتوار کے دن کویت پہنچے۔ جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ ہماری اصلی شراکت داری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔کویت آمد پر ہندوستانی وزیر خارجہ کا خیرمقدم ان کے کویتی ہم منصب عبداللہ علی الیحییٰ نے کیا۔ جئے شنکر کویت کی ایک عمارت میں مہیب آتشزدگی میں 45 ہندوستانیوں کی ہلاکت کے دو ماہ بعد کویت پہنچے۔