میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا:ڈونالڈ ٹرمپ۔خواتین کی پسندمیں مداخلت نامناسب
میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا:ڈونالڈ ٹرمپ۔خواتین کی پسندمیں مداخلت نامناسب
واشنگٹن:18اگست(ایجنسیز)امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حجاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں خواتین کی پسند میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کہ اگر میں عورت ہوتا تو پردہ کرتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ جو رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر ری پبلیکنز کی جانب سے امیدوار ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پردہ کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔اس موقع پر بھی ٹرمپ نے اپنی روایتی بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ کرنے کے مقابلہ میں پردہ کرنا زیادہ آسان ہے اور اس سے وقت بھی بچتا ہے۔ اگر میں عورت ہوتا تو میک اپ پر پردے کو ترجیح دیتا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسلمان ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے جبکہ ایسے لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے جنہوں نے ٹرمپ کے دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنے کے پیغام کو سراہا ہے۔اہم واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی یہ وائرل ویڈیو 8 سال پرانی ہے، لیکن یہ ویڈیو سی این این نے دوبارہ نشر کی جو دیکھتےہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈونالڈ ٹرمپ اس وقت اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں ان کا حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔