حسین ساگر کی سطح آب میں اضافہ
حسین ساگر کی سطح آب میں اضافہ
حیدرآباد۔18اگست(آداب تلنگانہ نیوز) حیدرآباد شہر میں واقع معروف جھیل حسین ساگر کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجہ میں جی ایچ ایم سی کے حکام حسین ساگر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حیدرآباد شہر اور اس کے بالائی حصوں میں گزشتہ 2 دنوں سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے حسین ساگر میں پانی کے بہاو¿ میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ساگر کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔حسین ساگر جھیل کی مکمل سطح آب 513.41میٹرس کے منجملہ ہفتہ کی صبح ساگر کی سطح آب میں 513.53 تک کا اضافہ درج کیا گیا تھا۔واٹر مینجمنٹ کے حصہ کے طورپر ایک دروازہ کو 2 فیٹ اوپر اٹھایا گیا اور 12 وینٹس (راہداریوں) سے پانی خارج کیا جارہا ہے۔انجینئرنگ حکام ساگر کی سطح آب پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ انفلو 2075 کیوزک اور آو¿ٹ فلورپانی کا اخراج 1538 کیوزک بتایا گیا ہے۔