بی جے پی لیڈر بلال بال بال بچے، سیکورٹی اہلکار نے ان پر ہی تانی رائفل
بی جے پی لیڈر بلال بال بال بچے، سیکورٹی اہلکار نے ان پر ہی تانی رائفل
بیجاپور، 17 اگست: چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری بلال خان کی جان اس وقت بال بال بچ گئی جب ان کے ہی سیکورٹی اہلکار نے بدتمیزی کرتے ہوئے اپنی رائفل تان لی اور گھر میں گھس کر گولی مارنے کی کوشش کی۔
اس کے بعد ایک اور سکیورٹی اہلکار نے کسی طرح گھر کا دروازہ بند کر کے اس کی جان بچائی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ جس میں وہ رائفل کو کاک کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
مسٹر خان کی سیکورٹی کے لیے دو سپاہی دیے گئے ہیں۔ آج صبح کانسٹیبل ناگیش ٹنگے نشے کی حالت میں تھا اور بدسلوکی کرنے لگا۔ اس نے اپنی سروس رائفل کاک کرلی اور گھر میں گھس کر گولی چلانے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر ایک اور سیکورٹی اہلکار نے کسی طرح گھر کا دروازہ بند کرکے انکی جان بچائی۔
اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے جوان کا ایم ایل سی کرا کر اسے معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ بھوپالپٹنم کے سب ڈویژنل پولیس افسر مینک رنسنگھ کو ابتدائی تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔