تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

اپوزیشن کی منفی مہم کا سوشیل میڈیا کے ذریعہ جواب دیاجائے:وزیرآبپاشی

اپوزیشن کی منفی مہم کا سوشیل میڈیا کے ذریعہ جواب دیاجائے:وزیرآبپاشی

حیدرآباد 17اگست: وزیر آبپاشی و سیول سپلائز اتم کمارریڈی نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں کانگریس حکومت کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لئے سوشیل میڈیا کا استعمال کریں۔ انہوں نے اصل اپوزیشن بی آر ایس کی جانب سے کی جارہی منفی مہم کا جواب دینے اور اس کے دور کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے سوریہ پیٹ ضلع کے کوداڑ اور حضور نگر اسمبلی حلقوں میں کانگریس کے سوشیل میڈیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے سامنے کانگریس حکومت کے کارناموں کو پیش کرنے کے لئے سوشیل میڈیا موثر پلیٹ فارم موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ غلط معلومات کی تردید کرنے کی بھی خواہش کی تاکہ پارٹی کے بیانیہ کو مستحکم اور ساکھ والا بنایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button