الصفہ گرامر اسکول میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد
الصفہ گرامر اسکول میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد
ملک عزیز ہندوستان کی ۷۸ ویں یوم آزادی تقریب کا جشن بڑے ہی دھوم سے الصفہ گرامر اسکول میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ نشاط فرخنده – ہائی اسکول ٹیچر، کینیڈا نے شرکت کی اور محترم سید منہاج علی بانی وصدر و محترمہ سیده صفیہ بیگم صاحبہ، محترمہ عظمت صدیقہ صدر معلمہ اور تمام استاذه کرام اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد کی موجودگی میں قومی پرچم ترنگا لہرایا. سید جنید علی صاحب نے مہمانوں کے سامنے اسکول کا مختصر تعارف پیش کیا گیا اور صدر معلمہ نے مہمان کا تعارف پیش کیا.
مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ اچھے مسلمان بنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے ہمیں اچھے اخلاق کو اپنانا ضروری و لازم ہے انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے تعلیمی سفر میں نماز اور دعا کے ذریعہ اللہ سے مدد مانگتے رہیں اور اور اپنی مشکلات کو دور کرتے رہیں ساتھ ہی آپ نے کینیڈا کے تعلیمی نظام پر بھی روشنی ڈالی اور طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے.
بانی وصدر سید منہاج علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء اپنی زندگی میں دو اصولوں کو اپنالے جن میں سے ایک یہ کہ ہمیشہ سخت محنت اور جدوجہد کو اپنی پہچان بنائے اور آپ نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے سخت محنت اور قربانیوں کے ذریعہ ہی اس ملک کی آزادی حاصل کی اور دوسرا یہ کہ ہمیشہ اپنے رب کا شکر ادا کرتے رہیں اس لئے کہ شکر کرنے پر اس نعمت میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور کہا کہ آزادی بھی ایک نعمت ہے لہذا اس نعمت کی حفاظت اور بقاء کے لئے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اور اچھے کردار اور ترقی کے ذریعہ اسے یقینی بنائے.
طلباء نے تعلیمی مظاہروں مختلف کھیلوں اور پریڈ میں حصہ لے کر پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا. آخیر میں شریک و کامیاب طلباء وطالبات میں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی.محترمہ نہاء بیگم نے نظامت کے فرائض انجام دے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.