پروفیسر کودنڈارام اور عامر علی خان کی ارکان قانون سازکونسل کی حیثیت سے حلف برداری
حیدرآباد۔16اگست(آداب تلنگانہ نیوز)پروفیسر کودنڈارام اور سینئر صحافی ونیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست عامر علی خان نے آج گورنر کوٹہ کے تحت اراکین قانون ساز کونسل کی حیثیت سے حلف لیا۔صدرنشین قانون ساز کونسل تلنگانہ سکھیندر ریڈی نے حلف دلایا۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر اور وزیر مال پی سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ جارےہ سال جنوری کے اوائل میں کودنڈارام اور عامر علی خان کو گورنر کوٹہ کے تحت ارکان قانون سازکونسل نامزد کیاگیاتھا۔تاہم بی آرایس لیڈر داسوجو سراون اور کے ستےہ نارائنا کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر ہائی کورٹ کے احکام کے پیش نظر حلف برداری کو موخر کردیاگیاتھا۔تاہم حال ہی میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں آج پروفیسر کونڈارام اور عامر علی خان نے حلف لیا۔علاوہ ازیں ریاستی وزرا ءپونم پربھاکر اور پی سرینواس ریڈی نے سکریٹریٹ کے روبرو اس مقام کامعائنہ کیا جہاں ریاستی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا مجسمہ نصب کیاجارہاہے۔امکان ہے کہ 20اگست کو مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں لائی جائے گی۔