عادل آباد میں خانگی ہسپتالوں کی 24 گھنٹوں کی ہڑتال ہفتہ کی صبح 6 سے
عادل آباد میں خانگی ہسپتالوں کی 24 گھنٹوں کی ہڑتال۔ہفتہ کی صبح 6 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک خانگی ہاسپٹل رہیں گے بند ۔۔۔انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع عادل اباد صدر ڈاکڑ اشوک شیام پرساد کا بیان
عادل آباد 16/اگسٹ(آداب تلنگانہ نیوز)
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع عادل اباد صدر ڈاکڑ اشوک شیام پرساد نے کہا کہ کولکتہ میڈیکل کالج میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے ہفتہ کی صبح 6 بجے سے 24 گھنٹے کی ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک گیر ہڑتال کے پیش نظر عادل اباد میں ہفتہ کی صبح 6 بجے سے اتوار کی صبح 6 بجے تک انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت خانگی ہاسپٹل بند رہیں گے۔اور معمول کی او پی ڈی خدمات بند رہیں گے۔۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔انہوں نے تمام خانگی ہسپتالوں کے ڈاکٹرس سے احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی۔اپیل کی۔